
تفصیلات کے مطابق بس 🚎 میں سفر کرنے والے دس سالہ بچے حسن کو اکیلے بس میں سفر کرتے پایا تو موٹروے افسران کو تشویش ہوئی۔
بچے پر شبہ ہونے کی بنا پر پوچھ گچھ کی توبچےسے 2لاکھ 77 ہزار نقدی اور خریدا گیا نیا سائیکل برآمد کر لیا.
مزید تفتیش پر پتہ چلا کہ بچے نے یہ پیسے اپنی پھوپھو کے ہاں ملتان سے چوری کیے۔
بچےسےبرامد کی جانے والی نقدی اور بچے کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا۔
ورثہ نے موٹروے پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
