

ساہیوال/ کمشنر ساہیوال ندیم الرحمان سے تاجروں کے وفد کی میٹنگ ۔ تاجروں کے مسائل کے متعلق تبادلہ خیال ۔ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ کسی کے ساتھ نارواسلوک نہیں ہوگا زبردستی جرمانے نہیں کیے جائیں گے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء ضروری فروخت کرنا ہونگی اگر کسی نے ناجائز منافع لیا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی چھوٹے دکانداروں، پھڑی فروشوں، رہڑیلگانے والوں اور ٹھیلے والوں کو ریلیف دیا جائے گا۔
عارفوالہ/ کمشنر ندیم الرحمن نے تاجرون پر زور دیا کہ وہ مقررہ لسٹ کے مطابق اشیاء کو فروخت کریں انھوں نے یقین دلایا کہ تاجروں کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا تاجروں کو حکومت کے ویژن کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنا ہو گا میٹنگ میں سماجی شخصیت تاجر رہنما شیخ اعجاز احمد رضا صدر ڈویژنل کریانہ ایسوسی ایشن شیخ وقاص احمد جنرل چیئرمین حاجی محمد وسیم سیکرٹری ملک حاجی اشرف صدر کریانہ مرچینٹ اوکاڑہ چوہدری محمد یوسف اور دیگر نے شرکت کی۔ کمشنر ندیم الرحمان نے یقین دلایا کہ مجسٹریٹ صاحبان تاجر تنظیموں سے رابطہ کر کے معاملات کو بہتری کی طرف لائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوام کو ریلیف دیں ۔
جس پر ڈویژنل صدر شیخ محمد وقاص نے یقین دہانی دلائی۔
