اہم خبریں

سرائیل کا خلیجی ممالک کے ساتھ عدم جارحیت کے معاہدے کا عندیہ

اسرائیل نے وائٹ ہاؤس میں خلیجی عرب ممالک سے عدم جارحیت اور اقتصادی تعاون کے معاہے کا عندیہ دے دیا۔
لندن میں مقیم مشرق وسطیٰ کےممالک کی خبریں دینے والی نیوز ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ میں اسرائیلی نشریاتی ادارے نیوز 12 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام میں خلیجی ریاستوں کی جانب عدم جارحیت اور اقتصادی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھا جائے گا۔
2 ہفتے قبل اسرائیل کے دورہ کرنے والے امریکی سیکریٹری خزانہ اسٹیون کا کہنا تھا کہ ‘یہ انتہائی بہترین اقدام ہے’۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا غزہ میں فضائی حملہ، ایک فلسطینی جاں بحق
یسرائیل کاٹز نے بھی امریکی حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہدف یہ ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں ہی خلیجی ریاستوں کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے لان میں معاہدے پر دستخط کیے جائیں’۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں یسرائیل کاٹز نے ‘پیس ریلز اقدام’ کا اعلان کیا تھا جس کے تحت خلیجی ریاستیں بحیرہ روم میں اسرائیل کی بندرگاہوں سے مل جائیں گی۔
انہوں نے اسرائیل گلف اقدام کو سابق امریکی سفیر برائے مشرق وسطیٰ جیسن گرین بلاٹ کو پیش کیا تھا۔
اسرائیل کے اس اقدام کا مقصد دوستی اور تعاون کا رشتہ قائم کرنا ہے جس کے تحت تمام فریقین اس طرح کے اقدامات کرنا ہے تاکہ جنگی جرائم، خدشات اور کسی بھی قسم کی جارحیت اس میں شامل ممالک زمین سے نہ ہوں’۔
ممالک کسی بھی تیسری قوت کے ساتھ ملنے یا اس کی حمایت کرنے یا اتحاد کی معاونت کرنے یا فوجی اتحاد نہ بنانے کی پابند ہوں گی’۔
فریقین کے درمیان تنازع کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا وادی اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور عمان کے اسرائیل سے کسی بھی قسم کے باضابطہ تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں تاہم حالیہ سالوں میں ان کے روابط بڑھے ہیں۔
خیال رہے کہ صرف 2 عرب ممالک اردن اور مصر کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے موجود ہیں جبکہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران اسرائیل کے دیگر خلیجی اقوام کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
تقریباً ایک سال قبل اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے عمان کے سلطان قابوس کے ساتھ اچانک ملاقات کی تھی۔
دوسری جانب اسرائیل کیز کا کہنا تھا کہ انہوں نے جولائی میں بحرینی ہم منصب سے پہلی مرتبہ دورہ واشنگٹن کے موقع پر عوامی سطح پر ملاقات کی۔
قبل ازیں جون کے اواخر میں اسرائیلی صحافیوں کے ایک گروہ نے اسرائیل اور فلسطین امن کے حوالے سے امریکی سربراہی میں بحرین میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More