
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں گریڈ ایک تا 20 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5سے 10 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
وفاقی ملازمین کو ملنے والے الاؤنس پر انکم ٹیکس بھی لاگو ہوگا جبکہ گریڈ 21 اور 22کے افسران کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے پیر کو باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الائونس2019 کی مد میں کیے جانے والے اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2019 سے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الائونس کی مد میں10 فیصد اضافہ جبکہ گریڈ 17 تا 20 کے افسران کی تنخواہوں میں 5فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔…
