اہم خبریں

سری دیوی کے قتل کی خبروں پربونی کپوربھی بول پڑے

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے قتل کی خبروں پران کے شوہر بونی کپور کا بیان سامنے آگیا۔

گزشتہ برس دنیا بھر میں اپنے مداحوں کوسوگوارچھوڑکرجانے والی اداکارہ سری دیوی کی موت سے متعلق چند روز پہلے بھارتی ریاست کیرالا کے جی ڈی پی رشی راج سنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے نہیں ہوئی تھی بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔

رشی راج سنگھ کے اس انکشاف نے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی تھی تاہم اب سری دیوی کی موت کے حوالے سے گردش کرنے والی ان خبروں پرآنجہانی اداکارہ کے شوہرپروڈیوسر بونی کپور کا بیان سامنے آیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی کی موت حادثہ نہیں قتل تھا

بونی کپورکا کہنا ہے کہ یہ خبرنہیں بلکہ کسی کے دماغ کی بنائی ہوئی کہانیاں ہیں اور وہ اس طرح کی بے بنیاد خبروں پر کوئی ردعمل دینا نہیں چاہتے اور نہ ہی ردعمل دینے کی ضرورت سمجھتے ہیں کیونکہ اس طرح کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سری دیوی دبئی کے ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں فارنسک رپورٹس میں کہاگیا تھا کہ اداکارہ شراب نوشی کے باعث توزان برقرار نہ رکھ سکیں اورباتھ ٹب میں ڈوب گئیں، بعد ازاں پولیس نے سری دیوی کی موت کو حادثہ قرار دے کر کیس بند کردیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More