اہم خبریں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے دستے 44 راشٹریا رائفل کی وین آری ہال کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

آئی ای ڈی بلاسٹ میں بھارتی فوج کے 21 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سری نگر میں بھارتی فوج کے 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو سپاہیوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت امر جیت کمار اور بادل سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 زخمیوں میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے، بھارتی فوج نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے، تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع اننت ناگ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کے میجر کیتن شرما ہلاک ہوگئے تھے جب کہ میجر راہول اور 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک اہلکار نے آج اسپتال میں دم توڑ دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More