اہم خبریں

سعودی آرامکو اسٹاک مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے کا اعلان

سعودی عرب کی خام تیل نکالنے والی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نے ریاض کی اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے ریاست کی معیشت کا انحصار تیل سے ہٹانے کے منصوبے کے تحت کیے جانے والے اقدمات کے طور پر یہ دنیا کی سب سے بڑی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) ہوگی۔

سالوں تاخیر کے بعد آرامکو نے اسٹاک مارکیٹ میں خود کو متعارف کراتے ہوئے کہا کہ ‘دنیا کو تیل کا 10 فیصد فراہم کرنے والے توانائی کی سب سے بڑی کمپنی نے اپنی تاریخ میں نمایاں سنگ میل عبور کرلیا ہے’۔

تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ آرامکو کی قیمت 17 کھرب ڈالر تک ہوسکتی ہے، آئی پی او دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہوسکتی ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ کمپنی اپنا کتنا حصہ فروخت کرنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کیلئے تیار، سعودی میڈیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق آرامکو کے صدر یاسر الرومیان کا کہنا تھا کہ ‘آج کمپنی نے تاریخ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے اور سعودی نظریہ 2030 کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نظریہ 2030 سعودی ریاست کی مستحکم معیشت، نمو اور گوناگوئی پر مشتمل ہے’۔

ایک جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ‘اس کے قیام کے بعد سے سعودی آرامکو عالمی توانائی کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم بن چکی ہے’۔

آرامکو کا کہنا تھا کہ ‘حتمی قیمت اور فروخت ہونے والے حصص کی تعداد کا تعین بک بلڈنگ کے بعد کیا جائے گا’۔

واضح رہے کہ آرامکو کے بارے میں امید کی جارہی ہے کہ ابتدائی طور پر کمپنی کے 5 فیصد حصص کی فروخت کی جائے گی جس میں 2 فیصد تک کی فروخت سعودی ایکسچینج اور 3 فیصد غیر ملکی ایکسچینج میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیلڈز پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے

تاہم کمپنی نے اتوار کے روز غیر ملکی لسٹنگ کے بارے میں بیان نہیں دیا تھا مگر ان کا کہنا تھا کہ ریاض کی پیشکش ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ سعودی شہریوں، ریاست اور دیگر خلیجی ممالک میں موجود غیر ملکی افراد کے لیے کھلی رہے گی’۔

دنیا کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں ہونے والے منافع کی رپورٹ بھی جاری کی جس میں کہا گیا کہ کمپنی کو 68 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا ہے۔

آرامکو نے حال ہی میں ششماہی مالیاتی رپورٹ جاری کرنے کا آغاز کیا ہے۔

2018 میں آرامکو کا کل منافع 111.1 ارب ڈالر رہا تھا جو ایپل، گوگل اور ایگزون موبل کے مجموعی منافع سے زیادہ تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More