اہم خبریں

سعودی عرب جانے کیلئے بھارتی وزیراعظم کی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد

India’s Prime Minister Narendra Modi attends a meeting with US President Donald Trump and Japanese Prime Minister Shinzo during the G20 Osaka Summit in Osaka on June 28, 2019. (Photo by Brendan Smialowski / AFP) وزیر خارجہ شاہ محمود قریسی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد نے نئی دہلی کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
بھارتی حکومت نے 28 اکتوبر کو پاکستان سے نریندر مودی کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دی تھی، بھارتی وزیراعظم نے 29 اکتوبر کو سعودی عرب میں ہونے والے عالمی کاروباری کانفرنس میں شرکت کرنی ہے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ‘یہ فیصلہ آج کے یوم سیاہ اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کو تحریری طور پر اس فیصلے سے آگاہ کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان بھی 28 اکتوبر کو ریاض میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ستمبر کے مہینے میں بھی نریندر مودی کے جرمنی کے سفر کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی بھارتی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال، ہندوستان کا رویہ، جو ظلم و بربریت اور وہاں ہونے والی حق تلفیوں کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ہم ہندوستان کے وزیر اعظم کو اجازت نہیں دیں گے’۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی قوانین کے تحت پابند ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے اگر اس کو مسترد کردیا گیا تو بھارت انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن سے اپیل کرسکتا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کو بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑسکتا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارتی قبضے کے 72 برس مکمل ہونے پر 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More