Uncategorized

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کے ساتھ 78 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سونے کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور اب تک کی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا ناقابل یقین اضافہ ہوا تھا جب کہ جمعے کے روز بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 800 روپے کا اضافہ ہوا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونے کی قیمت نے پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں بھی نیا ریکارڈ قائم کردیا

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ، گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا اور آج بھی اس میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا اور اب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1394 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 78 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More