اہم خبریں

سونے کے انداز اور اوقات میں معمولی تبدیلی سے وزن میں حیرت انگیز کمی

میڈرڈ: سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ روزانہ سونے کے اوقات کار اور اس دوران بستر پر لیٹے رہنے کے انداز میں معمولی تبدیلی کرکے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

سائنسی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف اوبیسٹی میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے نے موٹاپے میں کمی کے لیے ورزش، متوازن غذا اور ذہنی سکون کے علاوہ ایک نئے ’ہتھیار‘ کا انکشاف کیا گیا ہے جس کی مدد سے بے ہنگم انداز سے بڑھتے ہوئے وزن کو شکار کیا جا سکتا ہے۔

اسپین کی یونیورسٹی روویرا آئی ورجیلی کے محققین نے پرنسپل ہیومن نوٹریشن پروفیسر کرسٹوفر پاپانڈریئو کی سربراہی میں 1 ہزار 986 مریضوں کی طرز زندگی، سونے کے انداز اور دیگر طبی مظاہر کا ایک سال تک مطالعہ کیا اس دوران موٹاپے کے شکار ان تمام مریضوں کو کیلوریز کی کم مقدار لینے، باقاعدگی سے کسرت کرنے اور برتاؤ میں تبدیلی لانے کو بھی کہا گیا تھا۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے مشاہدہ کیا جو افراد روزانہ 6 گھنٹے تک کی نیند لیتے رہے اور ایک ہی انداز میں سوتے تھے اُن کے وزن میں حیرت انگیز کمی دیکھی گئی جب کہ وہ مریض جن کے نا تو نیند کے اوقات کار مقرر تھے اور جو نیند کے دوران پہلو بدلتے رہے تھے اُن کے وزن میں کمی نہیں دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جیس کیلوریز کی خوراک لینے، باقاعدگی سے ایک ہی جیسی کسرت کرنے اور برتاؤ میں تبدیلی لانے کے باوجود کچھ کا وزن تو حیرت انگیز طور پر کم ہوگیا لیکن کچھ کے وزن میں تبدیلی نہیں دیکھی گئی تو اس کی وجہ نیند کے اوقات کار اور انداز میں تبدیلی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More