
سیالکوٹ صدر سرکل پولیس کے نکے تھانیدار نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں،، خواتین کو نجی ٹارچر سیل میں قید کر کے کارخاص کو پہرے دار بٹھا دیا ،،کارخاص حوا کی بیٹوں سے نازیبا گفتگو کرتا رہا ،نجی ٹارچر سیل کی فوٹیج منظر عام پر آگئی
Vo
سیالکوٹ میں پولیس خواتین کے حقوق کو پامال کرنے میں نمبر لے گئی تھانہ مراد پور کے نکے تھانیدار ملک اشرف نے قانون کو جوتے کی نوک پر رکھ دیا اغوا کے مقدمہ میں تفتیش کے لئے مغویئ سمیت رشتہ دار خواتین کو رات بھر نجی ٹارچر سیل میں قید کر دیا فوٹیج منظر عام پر آ گئی
تھانیدار نے اپنے پرائیوٹ ملازم کو خواتین کے پہرہ پر بٹھا دیا نجی ٹارچر سیل میں لیڈی کانسٹیبل کی غیر موجودگی میں حوا کی بیٹوں کو زمین پر لیٹنے کا حکم دے کر کارخاص کو پاس سلا دیا ،،، ضمیر فروش تھانیدار اور کارخاص خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی زبان کا استعمال کرتے رہے
نکے تھانیدار کے ظلم کا شکار خواتین نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملک اشرف جیسے درندہ صفت پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور حوا کی بیٹیوں کی عزتیں محفوظ کی جایئں
