

لندن: ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی کے پاکستانی امکان پر آئی سی سی بھی مذاق سے باز نہیں آئی۔
بنگلادیش سے میچ میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 315 رنز بنائے، اننگز بریک کے دوران آئی سی سی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے بنگلادیش کو 7 رنز کے اندر آؤٹ کرنا ہوگا، ساتھ میں ایک جف بھی شیئر کی جو1994 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’ڈمب اینڈ ڈمبر‘ کا ایک کلپ تھا،اس میں جم کیری پُرمسرت انداز میں کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ’ آپ مجھ سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اب بھی چانس موجود ہے‘۔
