
شاہ کوٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی میں سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات سمیت وکلاء برادری اور کثیر تعداد میں طلباء اساتذہ نے شرکت کی ریلی اسسٹنٹ کمشنر دفتر سے مانانوالہ چوک تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے محبت کے حوالے سے نعرے درج تھے جبکہ میونسپل کمیٹی سے شروع ہونے والی ریلی برکت پلازہ تک پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی ۔سکول چوک پہنچنے پر شرکاء نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے اور مرتے دم تک ہمارا ہی رہے گا،بھارت کشمیر میں ظلم اور بربریت ختم کرے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے اس دوران فضاء کشمیریوں کے حق میں اور بھارت مخالف نعروں سے بھی گونجتی رہی۔
