اہم خبریں

شریک حیات سے خراب تعلق صحت کے لیے کتنا نقصان دہ؟

اگر آپ کو لگتا ہے کہ شریک حیات سے لڑائی جھگڑا ہی جسمانی یا ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہے تو جان لیں کہ والدین، بہن بھائی یا کزن وغیرہ سے کشیدہ تعلقات صحت کے لیے شریک حیات سے خراب تعلق کے مقابلے میں زیادہ دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔


طبی جریدے جرنل آف فیملی سائیکولوجی میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خاندان سے جذباتی تعلق مجموعی صحت پر اہم اثرات مرتب کرتا ہے اور امراض جیسے فالج اور سردرد وغیرہ کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔
تحقیقی ٹیم کی قائد اور یو ٹی ساﺅتھ ویسٹرن میڈیکل سینٹر کی اسسٹنٹ پروفیسر سارہ بی ووڈز کے مطابق سابقہ تحقیقی رپورٹس جن میں شریک حیات سے خراب تعلق کو جسمانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا، کے برعکس ہم ایسے نتائج حاصل نہیں کرسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اکثر محققین رومانوی تعلقات خصوصاً شادی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور اسے صحت کے لیے سب سے طاقتور سمجھتے ہیں۔
اس تحقیق کے دوران محققین نے 28 سو سے زائد رضاکاروں کے ڈیٹا کو استعمال کیا جنہوں نے یو ایس سروے میں اپنے کوائف درج کیے تھے۔
محققین نے 1995 سے 2014 تک کے ڈیٹا کو اکٹھا کیا جس میں لوگوں سے خاندانی تناﺅ اور خاندانی سپورٹ، شریک حیات سے لڑائی جھگڑوں اور سپورٹ وغیرہ پر مبنی سوالات کے جوابات حاصل کیے گئے تھے۔
ان افراد کے امراض جیسے فالج، سردرد اور معدے کے مسائل کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور محققین نے دریافت کیا کہ جتنا خاندان سے تعلق خراب ہوگا، اتنا ہی امراض کا خطرہ بڑھ جائے گا جبکہ 10 سال بعد صحت زیادہ بدتر ہوجائے گی۔
اس کے مقابلے میں خاندانی سپورٹ اگلے 10 برس مٰں بہتر صحت کا باعث بنتی ہے۔
حیران کن طور پر شریک حیات سے خراب تعلقات پر صحت پر کوئی نمایاں اثرات مرتب نہیں ہوئے اور سارہ ووڈز کا کہنا تھا کہ ہم حقیقی معنوں میں دنگ رہ گئے کہ شریک حیات سے جذباتی تعلق اور بعد کی زندگی کی صحت میں تعلق صفر فیصد ہے۔
انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اس کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ یہ تعلق ٹوٹ سکتا ہے، مگر گھر والے یا خون کے رشتے ہمیشہ باقی رہتے ہیں جو ٹوٹ نہیں سکتے، تو ان رشتوں سے جذباتی وابستگی بھی زیادہ ہوسکتی ہے جس کے اثرات اور شخصیت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More