اہم خبریں

شطرنج کا 7 ڈالر میں خریدا گیا مہرہ 9 لاکھ ڈالر میں فروخت

لندن: قرونِ وسطیٰ کے عہد میں تیار کردہ شطرنج کے ایک مہرے کو ایک شخص نے کباڑ سے صرف 7 ڈالر کا خریدا تھا اور اب وہ 9 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1831ء میں اس شطرنج کے 93 مہرے لیوس جزیرے پر دریافت ہوئے تھے جو شاید کسی بحری جہاز کے ٹکرانے کے بعد یہاں پہنچے ہوں گے۔ ماہرین کو اس کے بقیہ 5 مہروں کی تلاش تھی۔

گیارہویں تا چودھویں صدی عیسوی کا دور میڈیول یا قرونِ وسطیٰ کا عہد کہلاتا ہے۔ اس زمانے میں دانت سے بنائی شطرنج کی بساط کا ایک مہرہ بقیہ بساط سے غائب تھا۔ یہ مہرہ سمندری مخلوق والرس کے دانتوں سے تراشا گیا تھا۔ 1964ء میں پرانی اشیا فروخت کونے والے کی دکان سے یہ مہرہ خریدا گیا تھا۔ خیال ہے کہ اسے بارہویں یا تیرہویں صدی عیسوی میں تراشا گیا تھا

اس کے بعد شطرنج کا یہ نایاب مہرہ خاندان در خاندان منتقل ہوتا رہا اور آخر کار آج مشہور نیلام گھر ’سودبے‘ کے حوالے کیا گیا اور خود اہلِ خانہ کو بھی علم نہ تھا کہ ایک مہرہ ان کے لیے کسی خزانے سے کم نہ ہوگا۔ اب شطرنج کا یہ نایاب مہرہ 14 کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے۔

اس مہرے کا تعلق اپنے دور کی مشہور ترین شطرنج کی بساط سے اس کا تعلق ہے اور خیال ہے کہ یہ کم سے کم 500 سال تک کہیں پوشیدہ یا چھپا رہا ہوگا۔

۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More