

راولپنڈی: سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے کپتان سرفراز احمد کو ’ذہانت سے عاری‘ کپتان قرار دے دیا۔
بھارت سے ورلڈ کپ میچ میں بد ترین شکست کے بعد سابق قومی کرکٹرشعیب اخترنے کپتان سرفرازاحمد کو ’ذہانت سے عاری‘ کپتان قراردیتے ہوئے کہا کہ انہیں عقل ہی نہیں کہ بحیثیت کپتان کرنا کیا ہے۔ سابق بولر نے بھارت کے خلاف میچ میں سرفراز کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کوبھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرفرازکی جانب سے بالکل غلط فیصلہ لیا گیا یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہم ہدف کے تعاقب میں کمزور ہیں۔
