اہم خبریں

شمالی وزیرستان حملے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا

لکی مروت / ہنزہ: گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن عارف اللہ اور لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے خار قمر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، میجر معیز مقصود بیگ، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر شہید ہوگئے تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق کریم آباد ہنزہ، میجر معیز مقصود بیگ کا تعلق کراچی، کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت اور لانس حوالدار ظہیر شہید کا تعلق چکوال سے ہے۔

دہشت گردی کے واقعے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کے جسدِ خاکی کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ہنزہ پہنچایا گیا، جہاں سے شہید کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں حیدرآباد روانہ کردیا گیا۔ اس سے قبل ان کی نماز جنازہ جوٹیال میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت فوجی افسران نے شرکت کی۔

شہید کیپٹن عارف اللہ کی نماز جنازہ لکی مروت میں ان کے آبائی گاؤں تاجہ زئی میں ادا کی گئی اور شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More