
شورکوٹ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے ریلی میں جماعت اسلامی شورکوٹ کے رہنما پروفیسر اقبال حصاری اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ ریلی کے قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کی آزادی کے سلسلے میں حکومت پاکستان عملی اقدامات کرے پاکستانی قوم کشمیر کی آزادی کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی
