
جہاں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور شہریوں کے ہمراہ ملکر پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہراے اور ملکر پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے پڑھے تقریب میں بڑی تعداد میں مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی ۔تقریب کے بعد ڈسٹرکٹ کونسل ہال سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گٸی ریلی کی قیادت صوباٸی وزیر میاں خالد محمود ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللہ نے کی جبکہ ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سیاسی سماجی شخصیات طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوٸی ۔ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تحاریر درج تھی
