
صادق آباد: ولہار ریلوے اسٹیشن کے قریب دو ٹرین آپس میں ٹکرا گئیں
صادق آباد: لاہور سے کویٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ولہار ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی
صادق آباد: حادثے میں 10 افراد جاں بحق 40 سے زائد زخمی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ،ریسکیو
صادق آباد: زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر صادق آباد اور شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،
صادق آباد: حادثے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ
صادق آباد: پولیس ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ،
صادق آباد: حادثہ ولہار ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک پر پیش آیا
صادق آباد: حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل
