اہم خبریں

صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے پر برطانوی ایئرلائن پر 183 ملین پاؤنڈجرمانہ

لندن: برطانوی ایئرلائن پر صارفین کا ڈیٹا محفوظ رکھنے میں ناکامی پر 183 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

برطانیہ کے انفارمیشن کمشنر آفس کی جانب سے برٹش ایئر ویز کو صارفین کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے قوانین کے تحت 183 ملین پاؤنڈز کے جرمانے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔

یہ جرمانہ برٹش ایئرویز کے 2017ء کی سالانہ کمائی کا 1.5 فیصد ہے۔ برطانوی قوانین کے تحت صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے پر سالانہ آمدنی کا 4 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے تاہم کمپنی نے جرمانہ کم کرنے کے لیے اپیل دائر کی ہے۔

انفارمیشن کمشنر کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صارفین کا ڈیٹا ’ذاتی ملکیت‘ ہوتی ہے جسے افشاں نہیں کیا جاسکتا اور ڈیٹا کو لیک یا چوری ہونے سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنا ہوتے ہیں جس میں برٹش ایئرویز کو ناکام پایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں ہیکرز نے برٹش ایئرویز کے کمپیوٹر نظام پر سائبر حملہ کرکے 5 لاکھ سے زائد صارفین کا ڈیٹا چوری کرلیا تھا جس میں صارفین کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More