اہم خبریں

صحافی کے ساتھ بدسلوکی کرنے پرسلمان خان کے خلاف شکایت درج

ممبئی: بھارتی صحافی نے بدسلوکی کرنے پر بالی ووڈ کے دبنگ خان کے خلاف شکایت درج کرادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والے صحافی اشوک ایس پانڈے نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اوران کے ماتحت وجے کے خلاف ممبئی کی عدالت میں شکایت درج کرائی ہے جس میں انہوں نے سلمان خان پرالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 24 اپریل کووہ اپنی کارمیں کیمرہ مین سید عرفان کے ساتھ جارہے تھے کہ انہوں نے سلمان خان کو سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا اس وقت سلمان خان کے ساتھ ان کے ماتحت بھی موجود تھے۔

پانڈے نے سلمان خان کے ساتھ موجود افراد سے سلومیاں کی سائیکل چلاتے ہوئے ویڈیوبنانے کی اجازت مانگی جو انہیں دے دی گئی، لیکن جب انہوں نے سلمان خان کی ویڈیو بنانی شروع کی تو سلمان خان کو یہ اچھا نہیں لگا۔ سلمان خان کے تیوردیکھ کر ان کے ساتھ موجود افراد نے ان کی کار پر حملہ کردیا اورانہیں مارنا شروع کردیا۔

پانڈے نے کہا کہ سلمان خان بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے اور ان کا موبائل چھین کراسے توڑنے کی کوشش کی اوراس کے علاوہ موبائل سے سارا اہم ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کردیا۔ جب پانڈے نے اس واقعے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے شکایت درج کرنے سے انکار کردیا۔

پولیس سے مایوسی کے بعد پانڈے نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائرکرتے ہوئے کہا کہ عدالت اس معاملے پرتفصیلی تحقیقات اورواقعے کے خلاف مناسب کارروائی کے لیے پولیس کوہدایت جاری کرے۔ اس معاملے کی سنوائی اگلے ماہ 12 تاریخ کوہوگی جس میں عدالت فیصلہ کرے گی کہ پولیس کو معاملے کی تحقیقات کے لیے ہدایت دی جائے یا ملزمان کو ثمن جاری کیا جائے

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More