اہم خبریں

طیارے کے پہیے میں چھپ کر سفر کرنے والا شخص گر کر ہلاک

 لندن: برطانیہ میں طیارے کے اگلے پہیے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر سفر کرنے والا مسافر دوران پرواز گر کر ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے ایک گارڈن سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا ہے، عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص نے جہاز کے پہیے سے چھلانگ لگائی تھی۔

عینی شاہد کے بیان کی روشنی میں برطانوی پولیس نے تصدیق کے لیے کینیا ایئر وے جیٹ طیارے کی ہیتھرو ایئرپورٹ پر تلاشی لی تو طیارے کے لینڈنگ گیئر سے ایک بستہ، پانی اور کھانے کی کچھ اشیاء ملیں۔

مسافر باغ میں جس جگہ گرا وہاں گڑھا پڑ گیا۔ فوٹو : بی بی سی

’’ مسافر باغ میں جس جگہ گرا وہاں گڑھا پڑ گیا۔ فوٹو : بی بی سی ‘‘

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ کینیا کی ایئر لائن کا طیارہ نیروبی سے 9 گھنٹے کی پرواز کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More