
عارفوالا/انسانی جانوں سے کھیلنے کا عمل بند ہونا چائیے,قانون نافذ کرنے والے ادارے بے حس,عارفوالا سے ترکھنی, ساہیوال,چچہ وطنی,بہاولنگر اور پاکپتن چلنے والی مسافر گاڑیاں جن میں ایل پی جی گیس استعمال کی جا رہی ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے,گذشتہ روز گجرات میں بھی ایک مسافر کوچ ایل پی جی استعمال کرنے کی وجہ سے نذر آتش ہوئ جس میں سات قیمتی جانوں کا نقصان ہوا,شہریوں نے کمشنر ساہیوال ندیم الرحمن,آر پی او ساہیوال شارق کمال صدیقی ,ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان اور ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار سے تمام تر صورتحال پر نوٹس لینے اور ایل پی جی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کے خلاف فوری کاروائ کا مطالبہ کیا ہے
