

عارفوالا/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عارفوالا سید آصف حسین شاہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید ناصر نعمان شاہ کے حکم پر عارفوالا شہر میں نصب تمام فلٹریشن پلانٹ پر مکمل صفائ اور تمام فلٹر تبدیل کروا دئیے گئے,تمام فلٹریشن پلانٹ پر ٹائم ٹیبل بھی نصب کروا دئیے گئے,اس کے علاوہ فلٹریشن پلانٹس پر فلٹر کی دوبارہ تبدیلی کی تاریخ بھی درج کروا دی گئی,چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید ناصر نعمان شاہ نے بتایا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے,لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
