

عارفوالا/علاقہ تھانہ احمد یار کے گاؤں 115 ای بی میں مکئی کی فصل میں چھپے اشتہاری ملزم کی تلاش جاری، پولیس ذرائع
عارفوالا/اشتہاری ملزم اعجاز عرف اعجازی پڈھیار ضلع وہاڑی کی پولیس کو مطلوب ہے، ملزم کے خلاف ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات درج ہیں، پولیس ذرائع
عارفوالا/گگومنڈی میں پولیس چھاپے کے دوران مفرور اشتہاری ملزم نے ان پر فائرنگ کر دی تھی، ملزم وہاں سے فرار ہو کر عارفوالا کے نواحی گاؤں 115 ای بی میں گھس آیا تھا، پولیس ذرائع
عارفوالا/گگو منڈی اور عارفوالا کی پولیس موقع پر موجود، مزید نفری طلب کر لی گئی، مفرور اشتہاری ملزم کی تلاش بدستور جاری، رانا خالد ایس ایچ او تھانہ احمد یار کی جنگ/جیو نیوز سے گفتگو ۔
