

عارفوالا/محلہ ایچ بلاک کے گھروں میں کئی روز سے گندے پانی کی فراہمی، اہل علاقہ شدید پریشان
عارفوالا/گذشتہ تین ماہ سے سیوریج کا گندا پانی واٹر سپلائی میں مکس ہو رہا ہے، میونسپل کمیٹی کے متعلقہ حکام کو متعدد بار اس بارے آگاہ کیا گیا لیکن اسکے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی، اہل علاقہ
عارفوالا/سرکاری واٹر سپلائی کے ذریعے غلیظ اور بدبو دار پانی فراہمی کے باعث شہری اپنی مدد آپ کے تحت ذاتی خرچ پر مہنگے داموں بورنگ کے ذریعے پانی حاصل کرنے پر مجبور
عارفوالا/شدید گرم موسم میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا، اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
عارفوالا/واٹر سپلائی میں گندا پانی شامل ہونے کی شکایات پر بلدیہ کا عملہ اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، دو مقامات پر کام جاری ہے، محمد ندیم شیخ انچارج واٹر سپلائی میونسپل کمیٹی ۔
