

عارفوالا/مقامی تاجر سے بھتہ مانگنے والے گینگ کے چار ارکان کے خلاف مقدمہ درج، پولیس ذرائع
عارفوالا/ملزمان نے جوتوں کے معروف تاجر حاجی محمد اشرف کو موبائل فون پر کال کر کے اس سے 20 لاکھ روپے بھتہ مانگا، پولیس ذرائع
عارفوالا/ملزمان نے بھتہ کی رقم لاہور پہچانے کا کہا، تاجر محمد اشرف کی جنگ/ جیو نیوز سے گفتگو
عارفوالا/بھتہ کی رقم نہ ملنے پر ملزمان نے محمدی ٹاؤن میں تاجر کے گھر کے باہر فائرنگ بھی کی، پولیس ذرائع
عارفوالا/ملزمان نے تاجر اور اسکے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی، پولیس ذرائع
عارفوالا/پولیس تھانہ سٹی نے شیراز، مدثر، فیضان اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے خضر حیات کی میڈیا کو بریفنگ
عارفوالا/ملزمان کا تعلق عارفوالا شہر سے ہے، جنہوں نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ایس ایچ او رائے خضر حیات ۔
