عارفوالا/ملک بھر میں تیزرفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث بڑھتے ہوئے حادثات کا سلسلہ جاری، اموات میں بے پناہ اضافہ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر، حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ عارفوالا/تیزرفتاری اور اوور لوڈنگ عارفوالا میں 9 اور مظفرگڑھ میں 5 انسانی زندگیاں نگل گئی، اس وجہ سے ہونیوالے حادثات کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن اس پر حکومت کی جانب سے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے جا رہے عارفوالا/عارف والا کے قریب پاکپتن روڈ پر ہونیوالے افسوسناک حادثہ میں ایک اوورلوڈڈ ڈمپر ٹرک بے قابو ہو کر منی کوسٹر سے ٹکرا گیا جس سے 9 بیگناہ افراد کی موت واقع ہو گئی عارفوالا/ذرائع کے مطابق اس ڈمپر ٹرک کو قانون کے مطابق 27.5 ٹن وزن لیجانے کی اجازت ہے لیکن حادثہ کے وقت اس پر تقریبا 50 ٹن وزن لوڈ تھا جس کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ رکھ پایا اور یہ خوفناک حادثہ رونما ہوا عارفوالا/چند ماہ قبل ظفر وال میں بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک اوورلوڈڈ ڈمپر ٹرک رکشہ پر الٹ گیا تھا جس سے 7 معصوم بچے اور ایک رکشہ ڈرائیور ٹرک کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے تھے عارفوالا/پاکستان میں گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے ایکسل لوڈ لمٹ کا قانون موجود ہے لیکن حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے اس پر عملدرآمد نہیں کروا رہی، آئے روز ہونے والے حادثات میں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور لاکھوں خاندان اجڑ چکے لیکن حکومت پھر بھی اوورلوڈنگ کے خلاف اقدامات اٹھانے سے قاصر ہے جو حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے عارفوالا/اس سلسلہ میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم ایک عرصہ سے اوورلوڈنگ کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ ہماری رٹ پٹیشن پر حکومت کو احکامات بھی دے چکی ہے کہ اوورلوڈنگ پر فی الفور پابندی لگائے لیکن حکومت انڈسٹری مالکان کو فائدہ پہنچانے کے لیے دانستہ طور پر اوورلوڈنگ کو نہیں روک رہی جو ملکی قانون اور عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے عارفوالا/انہوں نے کہا کہ ہم عارفوالا میں ہونیوالے اس حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور اوورلوڈنگ پر پابندی عائد کر کے قیمتی انسانی زندگیوں کے تحفظ کو ممکن بنائیں
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...