
تحصیل عارفوالا میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی میں تحصیل انتظامیہ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات سمیت وکلاء برادری اور کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی بلدیہ چوک سے نکل کر مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی گول چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔ گول چوک پہنچنے پر شرکاء نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے اور ہمیشہ ہمارا ہی رہے گا ہم اپنا لہو دے کر بھی اس پر آنچ نہیں آنے دیں گے ،بھارت کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم اور بربریت فوری ختم کرے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے اس دوران فضاء کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں سے گونجتی رہی انہوں نے کہا کشمیر ہماری جنت ہے اور جنت کبھی کسی کافر کو نا ملی ہے نا ملے گی . ریلی کے آخر میں اپنے کشمیری مسلمانوں کے لیے خصوصی دوعا بھی کی گئی .
