

عارفوالا/پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز کا کنونشن، ممبر پاکستان بار کونسل نصراللہ طاہر وڑائچ، ممبران پنجاب بار کونسل، سید علی ریاض کرمانی، اکرم بھٹی سمیت بہاولنگر، پاکپتن، ساہیوال، اوکاڑہ، چیچہ وطنی کے علاوہ دیگر شہروں کی بار کے صدور اور سیکرٹریز راؤ اکرم، راؤ امان اللہ، علی حسنین سید، انس وٹو، سلیم کوڈھن اور دیگر سینئر وکلاء کی شرکت
عارفوالا/صدر بار گوہر علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری سید فخر شاہ نے بتایا کہ عارفوالا کے وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پنجاب بھر کی بارز میں ہڑتال جاری ہے، پاکپتن اور ساہیوال کچہری میں بھی پولیس کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے
عارفوالا/وکلاء کے خلاف درج مقدمہ کو فی الفور خارج کرنے اور وکلاء پر حملہ آور ایف آئی آر کے ملزمان کی گرفتاری سمیت ایس پی انویسٹیگیشن اور ڈی ایس پی عارفوالا کو تبدیل کرنے کا مطالبہ بصورت دیگر وکلاء کا احتجاج جاری رہے گا اور یہ تحریک ملک بھر میں پھیل جائیگی
