
عارفوالا/ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار کے حکم پر ریاض نامی دوکاندار کی درخواست پر وکلاء کے خلاف درج کراس ورشن رپورٹ خارج کر دی گئی
عارفوالا/بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں وکلاء نے کراس ورشن کے اخراج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا
عارفوالا/اجلاس سے صدر بار پاکپتن راؤ محمد اکرم، صدر بار گوہر علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری سید فخر شاہ نے خطاب کیا
عارفوالا/تحصیل کچہری میں پولیس کے داخلہ پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی، بار ذرائع
عارفوالا/یاد رہے کہ پولیس تھانہ سٹی نے وکلاء کے خلاف دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت متعدد دفعات کے تحت کراس ورشن درج کر رکھا تھا جسکے خلاف عارفوالا اور پاکپتن بار میں 9 روز سے ہڑتال جاری تھی ۔
