

عارفوالا/ٹاؤن ہال میں رات کے وقت شہری کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے دوران جیب تراش اپنا کام دکھا گئے
عارفوالا/مسلم لیگ ن کے مقامی راہنما و سابق یو سی نائب ناظم سید الیاس حسین ہمدانی اور بورے والا سے آئے ایک مہمان کی جیب سے موبائل فون جبکہ مقامی کیبل آپریٹر و صحافی مرزا محمد امتیاز کا بٹوا نکال لیا، جسمیں نقدی اور کارڈز وغیرہ تھے، ذرائع
عارفوالا/یاد رہے کہ چند روز قبل شہری حدود میں واقع چک 59 ای بی کی مسجد میں ہونے والی روحانی محفل میں بھی جیب تراشوں نے متعدد افراد کو قیمتی موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی سے محروم کر دیا تھا
عارفوالا/شہری حلقوں میں اس معاملہ پر شدید تشويش کی لہر پائی جاتی ہے
عارفوالا/پروفیسر عباس عارفی اور صحافی مرزا شاہد سمیت دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس سلسلہ میں نہ تو پہلے کوئی مقدمہ درج کیا اور نہ ہی کوئی پیش رفت کی گئی، شہری حلقوں کا ڈی پی او پاکپتن سے نوٹس لینے کا مطالبہ
