

عارفوالا ۔عید الفطر قریب آتے ہی خریداروں کا بازاروں میں رش بڑھ گیا، ۔ بازاروں میں چوڑی سٹال، گارمنٹس ، شوز سٹور، جنرل سٹوروں پر خواتین کا رش،۔بازاروں میں سیکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے، ۔موٹرسائیکلوں کے داخلہ کی وجہ سے مین بازاروں میں خریداروں کو مشکلات کا سامنا، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سیکورٹی کے انتظامات کرے اور مین بازاروں میں موٹر سائیکلوں گدھا ریڑھیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے، ۔تاکہ خریداری کیلئے آئے مرد ،خواتین اور بچوں کو خریداری کے دوران آسانی پیدا ہوسکے، عید الفطر کی تیاریوں میں خریداروں کا جوش و خروش دیکھنے کو آیا ہے
