

عارف والا / فیصل آباد سے بہاولنگر جنازہ پر جانے والے 56 سالہ مسافر کو نوسر بازوں نے عارف والا کے قریب بس میں نشہ آور چیز کھلا دی
عارف والا / مسافروں کی کال پر ریسکیو 1122 کے نوجوانوں نے مسافر محمد یوسف کو نیم بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر پہنچایا جہاں پر محمد یوسف کو طبی امداد دی جا رہی ہے
عارف والا / 1122 کے نوجوانوں نے مسافر کی رقم اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لے کر متاثرہ شخص کے بیٹے کو فون کال پر اطلاع دے کر لاہور سے عارف والا بلا لیا
عارف والا /ریسکیو 1122 عارف والا کے انچارج محمد رضوان نے اپنی زیر نگرانی متاثرہ شخص کی رقم 24580 روپے اور دیگر سامان محمد یوسف کے بیٹے کے حوالے کر دیا جبکہ مسافر کا موبائل نوسر باز لوٹ کر لے جانے میں کامیاب رہے
عارف والا / عوامی و سماجی حلقوں نے ریسکیو 1122 کے نوجوانوں کی کاوش کو خوب سراہا اور ان کے لیے انسانیت کی خدمات جاری رکھنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
