
عارف والا/محکمہ ایف بی آر کا انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کے سلسلہ میں عارف والا میں سیمینار۔
سیمینار میں اِن لینڈ ریونیو آفیسر اورنگزیب جوٸیہ،انسپکٹر ایف بی آر اسماعیل اور انسپکٹر ظہور نے تاجروں، شہریوں اور میڈیا نماٸندگان کو بریفنگ دی۔
سیمینار میں شہریوں اور کاروباری حضرات کو انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے اور اپنی بلیک منی کو واٸٹ منی کروانے کی بابت بریفنگ دی گٸی۔
سیمینار میں انجمن آڑھتیاں کے صدر چوہدری منور،پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری طارق جاوید سمیت دیگر تاجر رہنماٶں اور شہریوں نے شرکت کی۔
