

محمد نگر/ ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار کی چک مگر میں چار سالہ بچی یمینہ فاطمہ کے بارے میں بتا رہے ہیں
محمد نگر/ عارف والا کے علاقے مگھر میں چار سالہ بچی کے اغواء کے واقعہ کا ڈراپ سین،درندہ صفت ماموں نے بھانجی کو زیادتی کے بعد قتل کیا،ڈی پی او کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر کھیتوں سے بچی کی نعش برآمد کر لی گئی
محمد نگر کے نواحی گائوں مگھر میں چار سالہ یمینہ کے اغواء کے واقعہ کا ڈراپ سین،بچی کے ماموں عمران نے اپنی بھانجی کو اغواء کر کے زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ مقتولہ کے ورثاء نے اپنے مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا،پولیس نے ملزم عمران کو شک کی بنا پر حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر قریبی کھیتوں سے بچی کی نعش برآمد کر لی۔انہوں نے بتایاکہ ڈی این اے کے نمونہ جات مزید تحقیقات کےلیے فرانزک لیب کو بھجوا دیئے ہیں۔پاکپتن کے گائوں مگھر سے 24 روز قبل ننھی یمینہ کو اغواء کیا گیا تھا ملزم نے کم سن بچی کو ورغلا کر کھیتوں میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور دوران مزاحمت گلا دبا کر قتل کر کے نعش فصل مکئی میں پھینکنے کا اعتراف کیا..
