
عارفوالا. لوگوں کی شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں.
عارفوالا. عرصہ دراز سے بلدیہ عارفوالا میں ایک ہی جگہ تعینات آفیسرز مسائل کا سبب بننے لگے
بلدیہ عارف والا شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام شہریوں کا بلدیہ آفیس کے سامنے کتبے اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ .
عارف والا / شہر کے تمام محلوں مظفرآباد ڈی بلاک. ایچ بلاک .ایم بلاک .البدرکالونی ایف بلاک اور مختلف علاقوں میں گھروں کی واٹر سپلائی میں سیوریج ملا گندہ اور بدبو دار پانی آرہا ہے ..متاثرین
عارف والا / گھروں میں سیوریج ملا پانی آنے سے شہری غیر محفوظ ہیپاٹائٹس,پیٹ کے امراض جیسے موذی مرض پھیلنے کا خدشہ .
عارف والا / محلہ مظفرآباد کے رہائشیوں نے کتبے اٹھا کر بلدیہ چوک میں احتجاج کیا بلدیہ افسران اور واٹر مینجمینٹ کے افسیر شیخ ندیم کے خلاف نعرہ بازی کی
عارف والا / شہریوں نے کمشنر ساہیوال اور ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں واٹر سپلائی کے ذریعے صاف پانی مہیا کیا جائے تاکہ ہمارے بچے مختلف بیماریوں سے نجات حاصل کر سکیں.
