اہم خبریں

عدلیہ مبینہ ویڈیو کا نوٹس لے،ن لیگ کے ہتھکنڈوں کا جواب دیا جائے گا

عدلیہ مبینہ ویڈیو کا نوٹس لے،ن لیگ کے ہتھکنڈوں کا جواب دیا جائے گا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ اپوزیشن کا کوئی حربہ کارگر ثابت نہیں ہو سکے گا، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ترجمانوں کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ن لیگ کی جانب سے اداروں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ماضی میں عدلیہ پر دباؤ ڈالا جاتا رہا لیکن اب نئے پاکستان میں ایسا نہیں چلے گا۔ اپوزیشن کا کوئی حربہ کارگر ثابت نہیں ہو سکے گا، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ویڈیو معاملے پر پارٹی نہیں بننا چاہیے، عدلیہ آزاد اور خود مختار ہے، اسے مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More