اہم خبریں

‘عمران خان، رانا ثنا اللہ کی جان سے کھیل رہے ہیں’

‘عمران خان، رانا ثنا اللہ کی جان سے کھیل رہے ہیں’

ویب ڈیسک03 جولائ 2019Facebook CountTwitter Share0Translate

رانا ثنا اللہ کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے، مریم اورنگزیب — فوٹو: ڈان نیوز
رانا ثنا اللہ کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے، مریم اورنگزیب — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان جیل میں قید رانا ثنا اللہ کی جان سے کھیل رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر کو جیل میں علاج معالجے اور خوراک کی عدم فراہمی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے جبکہ انہیں خوراک اور ادویات بھی نہیں دی جارہیں۔

ایک اور موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما قلب، شوگر اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں۔

مزید پڑھیں: منشیات برآمدگی کیس: رانا ثنا اللہ 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان رانا ثنا اللہ کی جان کے ساتھ کھیل رہے ہیں، اگر لیگی رہنما کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ رانا ثنا اللہ کو ادویات اور خوراک کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مریم اونگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتقام کی آگ میں ایسے کام نہ کریں جس پر کل انہیں پچھتانا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کو ذہنی اذیت دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

رانا ثنا اللہ کی گرفتاری

پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت کے اندار اور باہر تعیانات کردی گئی تھی جبکہ ضلعی کچہری آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

ترجمان اے این ایف ریاض سومرو کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی، جبکہ ابھی اس کی نوعیت اور وزن کا تعین کیا جارہا ہے۔

ریاض سومرو نے کہا تھا کہ ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف لاہور سے تفصیلات حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، لیکن اے این ایف کسی کو بلاوجہ گرفتار نہیں کرتی۔

اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ فورس کمانڈر بریگیڈیئر خالد محمود تحقیقاتی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کرلیا

ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ کو پنجاب کے علاقے سیکھکی کے نزدیک اسلام آباد – لاہور موٹر وے سے گرفتار کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ رانا ثنااللہ سے ان کا رابطہ ہوا تھا اور وہ سکھیکی کے علاقے سے لاہور روانہ ہورہے تھے جہاں انہیں ایک اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ سے چند روز قبل سرکاری سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی تھی جس کے حوالے سے انہوں نے قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اس کو انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ رانا ثنا اللہ کو ان کے واضح اور دلیرانہ موقف کی وجہ سے گرفتار کیا گیا جس کے پیچھے ‘جعلی اعظم’ ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کو رواں سال مئی میں پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا تھا جبکہ وہ شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دوران پنجاب کے وزیر قانون بھی تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More