

کتے نے کار کو ریورس کیا اور پولیس کی مدد آنے تک گول گھماتا رہا۔ فوٹو : ویڈیو گریب
فلوریڈا: امریکا میں مسلسل ایک گھنٹے سے ایک ہی دائرے میں گھومتی رہنے والی کار کا ڈرائیور ایک کتا نکلا جو غلطی سے کار میں بند ہوگیا تھا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستی فلوریڈا میں ایک کار پراسرار طور پر ایک گھنٹے سے ایک ہی دائرے میں گھوم رہی تھی جب کہ ونڈ اسکرین سے دیکھنے پر ڈرائیونگ سیٹ خالی نظر آرہی تھی۔
اہل محلہ نے خوف زدہ ہوکر پولیس کو فون کیا، پولیس اہلکار ٹیکنالوجی کی مدد سے کار کو روکنے میں کامیاب ہوگئے اور ایک کوڈ کے ذریعے کار کے دروازے کو کھولا گیا تو کار میں سے ایک کتا برآمد ہوا۔
پولیس نے کتے کو تحویل میں لے لیا اور کار مالک کو ڈھونڈ نکالا جس نے بیان میں بتایا کہ غلطی سے کتے کو کار میں چھوڑ کر کام سے چلا گیا تھا اور کسی طرح کتے نے کار اسٹارٹ کرلی۔
پولیس نے کار کے مالک کو تنبیہ کے بعد جانے کی اجازت دے دی، خوش قسمتی سے چند گملے ٹوٹنے کے علاوہ کوئی مالی نقصان نہیں ہوا اور کار بھی محفوظ رہی
