اہم خبریں

فائیوجی نیٹ ورکس کے موضوع پر ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیر اہتمام اور جی ایس ایم ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے) کے تعاون سے فائیوجی نیٹ ورکس کے عنوان پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ ورکشاپ ’پی ٹی اے۔جی ایس ایم اے کیپسٹی بلڈنگ سینٹر برائے ایکسلینس پروگرام‘ کے تحت منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں مختلف ممالک میں فائیوجی ٹیکنالوجی کی بنیاد، اس کے ارتقائی مراحل و آزمائش اور ٹرائل و ترقی کے مو ضوعات زیر بحث آئے۔ غیر ملکیوں سمیت تقریبا30 افرادنے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی۔
اس تربیتی پروگرام میں متعدد سیشن قومی و بین الاقوامی اسپیکر ز کی سربراہی میں جاری رہے۔ آئی سی ٹی کے شعبے میں ابھرنے والے مسائل اور چیلنجز پر قابو پانے کے لئے نئے طریقے اور وسائل کا جائیزہ لیا گیا۔اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے بحیثت ریگولیٹر ہمیشہ سے ہی حکومتی پالیسیوں کے پیش نظر ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیتے ہوئے شہریوں کی بہتری کے لئے جدید خیالات و اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتارہا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے فائیو جی کی آزمائش کے لئے لائسنس یافتہ آپریٹر، اکیڈمیہ، آر اینڈ ڈی آرگنائزیشن اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان کچھ ہی عرصے میں فائیو جی خدمات متعارف کرائے گا اور صارفین تیز تر براڈ بینڈ خدمات کے تجربے سے روشناس ہو سکیں گے۔ورکشاپ کے اختتام پر چیئرمین پی ٹی اے نے ورکشاپ کے شرکا ء میں اسناد تقسیم کی۔
واضح رہے کہ پی ٹی اے میں پہلے بین الاقوامی پی ٹی اے۔جی ایس ایم اے کپسٹی بلڈنگ سنٹر آف ایکسی لینس کا قیام ریجنل ریگولیٹری ٹریننگ کے فروغ کے لئے عمل میں لایا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More