اہم خبریں

فیس بک ایپ میں بگ سے کیمرا خود کام کرنے کی شکایت

جب آپ فیس بک ایپ پر اسکرولنگ کررہے ہوتے ہیں تو یہ سوشل نیٹ ورک آپ کے کیمرے کو استعمال کرنے لگتا ہے۔

یہ وہ بات ہے جو متعدد صارفین نے دریافت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے آئی فون کیمرے فیس بک نیوز فیڈ کو دیکھتے ہوئے بیک گراﺅنڈ میں کام کرنے لگے۔

یہ مسئلہ ٹوئٹر پر متعدد پوسٹس میں سامنے آیا اور صارفین کے مطابق یہ کیمرا اس وقت کام ایپ کے پس منظر میں کام کرنے لگتا ہے جب وہ ویڈیوز یا تصاویر کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

جب لوگ ویڈیو کو فل اسکرین پر دیکھنے کے لیے کلک کرتے ہیں اور پھر معمول کی اسکرین پر جاتے ہیں، تو ایک بگ حرکت میں آکر فیس بک موبائل لے آﺅٹ کو ہلکا سا دائیں جانب کردیتا ہے، جبکہ بائیں جانب خلا میں فون کیمرے میں نظر آنے والا پس منظر آجاتا ہے۔

2 نومبر سے لوگ اس حوالے سے ٹوئیٹس کررہے ہیں۔

فیس بک کے انٹیگریٹی نائب صدر گائے روزین نے منگل کو اس حوالے سے وضاحتی بیان ٹوئٹ پر دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ کوئی بگ ہے اور کمپنی اس مسئلے کو دیکھ رہی ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ فیس بک کی جانب سے ایپل کے ایپ اسٹور میں فکس موجود ہے ‘ہم نے حال میں دریافت کیا کہ آئی او ایس لینڈ اسکیپ پر غلط طریقے سے لانچ ہورہی ہے، اس کے لیے گزشتہ ہفتے اپ ڈیٹ جاری کی گئی’۔

انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ فیس بک نے پس منظر میں کوئی تصویر یا ویڈیو جمع نہیں کی اور وہ بس پریویو موڈ ہوتا ہے۔

یہ بگ بظاہر نئے آئی او ایس ورژن میں نظر آیا ہے اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز اس سے متاثر نہیں ہوئیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More