

فیصل آباد کی عدالت نے ایڈووکیٹ عمران منج کو مجموعی طور پر 18 سال 6 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جڑانوالہ میں وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا
وکلا تنظیم اپنے ساتھی کی حمایت میں سامنے آگئی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈویژن بھر میں فیصلے کے خلاف مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ وکلا نے کہا کہ 24 گھنٹے میں سوموٹو کے ذریعے سزا کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ملزم ایڈووکیٹ عمران منج نے 25 اپریل کو جڑانوالہ میں عدالت میں سول جج خالد محمود وڑائچ کو کرسی مار کر سر پھاڑ دیا تھا۔
