اہم خبریں

فیصل آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج

فیصل آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج (اے ڈی ایس جے) کی عدالے کے باہر زیرِ حراست ملزم کے قتل کے بعد جڑانوالہ تحصیل کی عدالتوں میں تعینات پولیس سیکیورٹی کے عملے کو معطل کردیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج نعیم اسلم کی عدالت کے باہر 3 مسلح افراد کو روکنے میں ناکام ہونے پر 14 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔

خیال رہے کہ 3 مسلح افراد نے عدالتی حدود میں داخل ہوکر حریف طارق عرف طاری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ملتان: دو گروہوں میں تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق

علاوہ ازیں فائرنگ کے دوران طارق کے ساتھی امتیاز عرف قاری کو فرار ہونے میں مدد کرنے پر 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ جوڈیشل گارڈ کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقبول احمد کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی ) کی دفعات 155-سی، 223 اور 224 کے تحت درج کیا گیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد عدالت کی حدود میں پولیس کی نفری کو 29 اہلکاروں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجن پور: پولیس وین پر فائرنگ، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

دوسری جانب کئی وکلا نے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر سخت تنقید کی جس کے باعث زیر حراست ملزم حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام حملہ آوروں کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More