Uncategorized

قبائلی اضلاع کے بے روزگار مرد و خواتین کے لیے انصاف روزگار اسکیم کا اجراء

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے بے روزگار مرد وخواتین کے لیے انصاف روزگار اسکیم کا اجراء کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں قبائلی اضلاع میں انصاف روزگار اسکیم کے اجرا کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی ، وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا ،وزیر خوراک قلندر لودھی اور دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمودخان نے کہا کہ فاٹا ہمارے لیے چیلنج تھا، فاٹا کا انضمام بڑامرحلہ تھا جو ہم نے مل کر طے کیا، لیویز اور خاصہ داروں کا مسئلہ بھی حل کیااور مخالفین کی مخالفتوں کاسامنا بھی کیا، ہم نے چارج سنبھالا تو قبائلی اضلاع کی حالت بری تھی، ہم نے قبائلی عوام سے رائے لی اور پھر10 سالہ ترقیاتی پروگرام بنایا۔ پورے ملک سے زیادہ فنڈز قبائلی اضلاع میں خرچ کریں گے یہ ہمارا عہد اور وزیراعظم پاکستان کا عزم ہے ۔

محمود خان نے کہا کہ ہم آرمی چیف اوران کی ٹیم کے مشکورہیں کہ انہوں نے اپناحصہ قبائلی اضلاع کودیا، روزگار اسکیم بڑا منصوبہ ہے جس سے تبدیلی آئے گی اور اس اسکیم سے 5500 افراد کو قرضے دے رہے ہیں۔ قبائلی اضلاع اورسابقہ ایف آر ریجنز سے 2000 سے زائددرخواستیں موصول ہوئیں، اس اسکیم کا بنیادی مقصد صوبہ خیبرپختونخوا کے نئے اضلاع میں غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ اور وہاں کے عوام کو ایک باعزت اور پائیدار ذریعہ معاش مہیا کرنا ہے تاکہ یہ لوگ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More