
قبولہ/قبولہ میں ڈاکووں کا راج پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام۔
قبولہ/گزشتہ رات سرشام ہی5 مسلح ڈاکو چک 26/کےبی میں زمیندار ریاض احمد کے گھر داخل ہوئے ۔
قبولہ/ ڈاکووں نے اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا۔
قبولہ/ دوران تلاشی ڈاکو گھر سے طلائی زیورات،نقدی،4 موبائل فون،لاسنسی بندوق بارہ بور،2عدد ایل ای ڈی 2 موٹر سائیکل سمیت گھر کا تمام سامان سمیٹ کر لے گئے۔
قبولہ/ دوسری واردات 5 مسلح ڈاکو ایک بجے رات پل کھادر نہر پر واقع کھویا فیکٹری میں داخل ہوئے فیکٹری مالک فیصل اور اس کے ملازمین کو یرغمال بنا کر 100000 روپے نقدی اور نئی موٹر سائیکل پرئیڈر نمبری2131/ایس ایل کےلوٹ کرلے گئے۔
قبولہ/ ڈکیتی کی تیسری واردات میں گزشتہ رات 5 مسلح ڈاکو مرلے چوک پل کھادر پر دیواریں پھلانگ کر زمیندار قیوم لنگائیکا کے گھر داخل ہوئے ۔
قبولہ/ ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر گھر کے مالک اور خواتین کو جگایا خواتین کے کانوں سے با لیاں نوچ لیں اور سب کو یرغمال بنا کرلاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات،دیگر گھریلو قیمتی سامان اور نئی موٹر سائیکل لے گئے۔ پولیس تھانہ قبولہ جرائم کوکنٹرول کرنے میں ناکام علاقہ مکینوں کا ڈی پی او پاک پتن ۔آر پی او ساہیوال اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل۔
