

اسلام آباد زبیر قصوری قصور تھانہ کھڈیاں کی حدود میں ڈیڑھ ماہ پہلے چوری ہونے والی موٹر سائیکل تھانے کے اپنے ہی پولیس ملازم سے برآمد ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق کھڈیاں کے رہائشی حمزہ اقبال نامی شخص جو کہ مزدوری کرتا ہے اس کے گھر کے باہر چند منٹوں میں موٹرسائیکل چوری ہوئی اور ڈیڑھ ماہ بعد پولیس ملازم گاڑی کی نمبر پلیٹس اور دیگر پارٹس تبدیل کرکے استعمال کرتے ہوئے جب سائل کے گھر کے پاس سے گزرا تو ان لوگوں نے موٹرسائیکل کو پہچان لیا جس پر محلے کے لوگوں نے سلیم نامی شخص کو پکڑ کر اسے موٹر سائیکل لے لیںاور اس پولیس ملازم نے اعتراف بھی کرلیا کہ موٹر سائیکل کے پارٹس میں نے ہی تبدیل کیے ہیں اور یہ موٹر سائیکل مجھے کسی ناکے کے پاس سے ملی تھی ا جنگ کے رابطہ کرنے پرایس ایس ایچ او وحید عرف نے بتایا ہے کہ پولیس ملازم کو موٹرسائیکل کل اسی روز ملی تھی جس پر وہ اپنی گھر کی اشیاء لینے جا رہا تھا کا موٹر سائیکل کل جن کی چوری ہوئی تھی ان کو واپس کردی ہے
