
قصور میں ایک ہی دن میں ڈکیتی کی وارداتوں میں تھانہ صدر چونیاں کے گاءوں شمس پورہ میں آٹھ مسلح ڈاکو نے گھر میں داخل ہو کراہل خانہ کو یر غمال بنا کر 20 لاکھ روپے 4 تولہ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیئے ۔ اسی طرح تھانہ صدر قصورکے علاقہ بھٹہ چوک میں دو ڈاکو الیکٹرونکس کی دوکان میں داخل ہو کر ایک لاکھ بچیس ہزار روپے کی نقدی چھین کر لے گئے ۔ جبکہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں 30منٹ کے دوران دو موٹر سائیکل سواروں کی اسلحہ کی نوک پر پانچ ڈکیتی کی وارداتیں ڈیڑھ لاکھ کی نقدی چھین لی مذاحمت کے دوراندو شہریوں سمیت ایک ڈاکو فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تشویشناک حالت کے پیش نظر زخمی ڈاکو کوپولیس زیر نگرانی لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
