اہم خبریں

قومی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے (ق) لیگ کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی۔ چوہدری پرویزالہی، طارق بشیر چیمہ اورمونس الہی سمیت جہانگیرترین بھی ملاقات میں موجود تھے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے بجٹ کی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مرکزاورصوبے میں بجٹ منظورکروانے میں اپنا بھرپورکردارادا کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی غیرمشروط حمایت پرمسلم لیگ (ق) کی قیادت کا مشکورہوں، اتحادیوں کوساتھ لے کرچلیں گے، قومی دولت لوٹنے والوں کواحتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق (ق) لیگ نے وزیراعظم اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وعدوں پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ مسلم لیگ (ق) نے مونس الہی کووفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے اور ق لیگ بجٹ میں حکومت کی مکمل حمایت کرے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More